افغانستان اور زمبابوے کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے میں آج آمنے سامنے ہونگی

افغانستان اور زمبابوے کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے میں آج آمنے سامنے ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (آئی این پی) افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ(آج) ہفتہ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان کو سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے۔ افغانستان نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 49 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں افغانستان کی ٹیم 4 وکٹوں سے فتح یاب رہی تھی۔افغانستان کیلئے زمبابوے کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز بہت یادگار ثابت ہوئے ہیں، افغانستان نے پہلا میچ جیت کر ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار دسویں پوزیشن حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی تھی، دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد وہ دسویں پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کرنے میں کامیاب رہی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا میچ 4 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔