15 کلومیٹر کی برازیل روڈ ریس ایتھوپیا کے سٹینلے بیووٹ نے جیت لی
ساؤپولو (سپورٹس ڈیسک ) برازیل روڈ ریس کا مردوں اور خواتین کا ایونٹ ایتھوپیا کے شرکاء کے نام رہا۔ برازیل میں ہونے والی روڈ ریس میں 42 ممالک کے 30 ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ مینز ایونٹ میں ایتھوپیا کے سٹینلے بیووٹ نے 15 کلومیٹر کافاصلہ 44 منٹ ، 31 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ان کے ہم وطن لیول ایلمی کی دوسری پوزیشن رہی۔ ویمنز ایونٹ میں ایتھوپیا کی یمر ایالیو نے 54 منٹ ، 1 سیکنڈ میں فنش لائن عبور کرکے مقابلہ اپنے نام کیا۔