ریال میڈرڈ فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کبھی کلب کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، ایجنٹ

ریال میڈرڈ فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کبھی کلب کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، ایجنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ (آن لائن) پرتگالی فٹبالر اور رئیل میڈرڈ کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کبھی بھی اپنے کلب کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اور اسی کلب سے ریٹائر ہونگے۔ 30 سالہ سٹار فٹ بالر کے ایجنٹ جارج مینڈ س کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈ اگلے 7 سے8 سال میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرسکتے ہیں اور وہ میڈرڈ میں ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرینگے ، رونالڈو کے انگلش پریمیئر لیگ میں جانے کی باتیں محض باتیں ہی ثابت ہونگی۔ جارج نے وضاحت کی کہ فرانسیسی میڈیا کی رونالڈو کے پیٹرسینٹ جرمین سے رابطے کی خبریں بھی جھوٹی ہیں۔