مبادلہ ورلڈ ٹینس :ڈیوڈ فیرر اور میلوش راؤنچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مبادلہ ورلڈ ٹینس :ڈیوڈ فیرر اور میلوش راؤنچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (آن لائن)اسپین کے ڈیوڈ فیرراورکینیڈا کے میلوش راو4160چ مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ابوظہبی میں شروع ہونے والے نمائشی ٹورنامنٹ میں چھ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ایونٹ کا آغازکوارٹرفائنلزسے ہوا، اسپین کے ڈیوڈ فیرراورفرانس کے جوولفریڈ سونگا کے درمیان پہلا کوارٹرفائنل یکطرفہ ثابت ہوا۔فیررنے فرنچ حریف کیخلاف صرف چوون منٹ میں چھ ایک اورچھ ایک سے فتح سمیٹ کرآخری چارکھلاڑیوں میں جگہ بنالی، سیمی فائنل میں فیررکا مقابلہ رافیل نڈال سے ہوگا۔دوسرے کوارٹرفائنل میں میلوش راو4160چ نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کواسٹریٹ سیٹس میں مات دی، راو4160چ نے چھ تین اورچھ چارسے فتح سمیٹ کراسٹینی سلاس واورنکا کے ساتھ سیمی فائنل فکس کرلیا۔