بالی ووڈ اداکارہ آسین کی شادی طے،23 جنوری کو ڈولی اٹھے گی
نئی دہلی(آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ آسین کی شادی طے ہو گئی، 23 جنوری کو دہلی سے ان کی ڈولی اٹھے گی۔ بالی ووڈ اداکارہ آسین اگلے برس بھارتی الیکٹرانک کمپنی کے بانی راہول شرما کی دلہن بن جائیں گی۔ ان کی شادی کے کارڈ بھی چھپ چکے ہیں، ان کی شادی کی تقریب تئیس جنوری کو دلی میں ہو گی۔ آسین کی شادی کرانے میں اکشے کمار نے اہم کردار ادا کیا ہے۔