رنبیرکپورکیساتھ بوس وکنار نہیں کرسکتی‘ایشوریا رائے
ممبئی(این این آئی) سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر فلمانے سے انکار کردیا ہے۔بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور، ایشوریارائے بچن اور انوشکا شرما فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی شروع کی جاچکی ہے تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران ایشوریا کے انکار نے ہدایتکار کرن جوہر کے لیے مشکل پیدا کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے بچن نے رنبیر کپور کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر فلمانے سے سختی سے انکار کردیا جس کے بعد فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کردی گئی ہے جب کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بوس و کنار کے مناظر کی عکس بندی ان کی ازدواجی زندگی پر اثر انداز ہوسکتی ہے جس کے باعث وہ ایسے سین عکس بند کرانے سے قاصر ہیں۔