فلمسٹار ماہ نور کی سالگرہ کاکیک کاٹنے کی تقریب میں شوبز فنکاروں کی شرکت

فلمسٹار ماہ نور کی سالگرہ کاکیک کاٹنے کی تقریب میں شوبز فنکاروں کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)فلمسٹار ماہ نور کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب میں شوبز فنکاروں سمیت دیگر افراد کی کثیر تعداد میں شرکت، تفصیلات کے مطابق فلمسٹاد ماہ نور نے اپنی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام شالیمار تھیٹر لاہورمیں کیا ۔ جس میں اسٹیج کی نامور اداکارہ پائل چوہدری، سائرہ خان، اداکارشاہد خان ، ڈرامہ پرڈیوسر ملک طارق، محمد عرفان، کوریو گرافرسجاد سمراٹ، عباس علی اور شوبز سے تعلق رکھنے والے صحافی اور دیگر اسٹیج فنکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد ماہ نور کی جانب سے تھیٹر میں کام کرنے والے غیریب ملازمین میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں ماہ نور نے کہا کہ میں جہاں اپنی سالگہر کے موقع پر انتہائی خوش ہوں وہیں یہ دعا بھی کرتی ہوں کہ یہ سال صرف شوبز کے لئے ہی نہیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کا بھی سال ثابت ہو اور پاک فوج کی قیادت میں ملک کو دہشتگردی سے بھی نجات ملے گی۔

مزید :

کلچر -