کترینہ اور آدیتیہ رائے کی فلم ’’فتور‘‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر آ گئی
ممبئی (آن لائن) باربی ڈول کے نام سے مشہور ہونیوالی بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور آدیتیہ رائے کی نئی رومانوی فلم ’’فتور‘‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر آ گئی۔ ہدایتکار ابھیشیک کپور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر فتور کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں کترینہ کیف کو سفید کپڑوں میں ملبوس پشت سے دکھایا گیا ہے جو پانی کے قریب ایک پل پر کھڑی نظر آ رہی ہے۔