شاہد کپور کیساتھ کسی پراجیکٹ پر کام نہیں کر رہا‘ روہت شیٹھی

شاہد کپور کیساتھ کسی پراجیکٹ پر کام نہیں کر رہا‘ روہت شیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آن لائن) بالی وڈ فلم میکر روہت شیٹھی نے کہا ہے کہ وہ شاہد کپور کیساتھ اپنا آئندہ پراجیکٹ نہیں کر رہے۔ میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں شاہد کے ساتھ کام نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ایسی رپورٹیں کہاں سے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں صرف ایک بار ملے ہیں اور اس وقت ہم کوئی پراجیکٹ ایک ساتھ نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی آئندہ فلم ’’رام لکھن‘‘ کے پروجیکٹ پر جنوری میں کام شروع کرونگا اور اس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ اس پر کیسے آگے بڑھنا ہے۔

مزید :

کلچر -