میں تو اسی سال ہی پیا گھر سدھار جانا چاہتی ہوں‘میرا
لاہور(آئی این پی)فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ میں تو اسی سال ہی پیا گھر سدھار جانا چاہتی ہوں مگر جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، جو اللہ کو منظور ہو گا وہی ہوگا، شادی ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے اور میں بھی وہی لڑکی ہوں جو کل نہیں آج ہی شادی کی خواہشمند ہوں، آئی این پی سے گفتگو میں میرا نے کہا کہ میرے ستارے کب گردش میں ہوتے ہیں مجھے اس کا پتا نہیں لیکن ایک بات حقیقت ہے کہ میرے خلاف ہونے والی ہر سازش اور منصوبہ ناکام ہوتا ہے اور خوشیاں میرا مقدر بنتی ہیں اور اب میں رواں سال شادی کا فیصلہ کر رہی ہوں لیکن آخر کار وہی ہوگا جو منظور خدا ہوگا۔