پرینیتی چوپڑا کاہریتھک روشن کیساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

پرینیتی چوپڑا کاہریتھک روشن کیساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار
 پرینیتی چوپڑا کاہریتھک روشن کیساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’لیڈیر ورسز وکی بھال‘‘ میں سپورٹنگ اداکارہ سے کیا جبکہ فلم ’’عشق زادے‘‘ میں مرکزی کردار اداکرکے خوب داد سمیٹی تاہم وہ انڈسٹری کو کوئی بھی کامیاب فلم دینے میں ناکام ہوگئیں جس کے باعث ان کے لیے انڈسٹری کے دروازے بند ہوتے جارہے ہیں تاہم ان مشکل صورتحال میں بھی پرینیتی نے ہریتھک روشن کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز سنجے گپتا نے اپنی فلم میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو ہریتھک روشن کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تاہم اداکارہ نے یش راج فلمز کے پروجیکٹ میں مصروفیت کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔واضح رہے کہ اداکار ہریتھک روشن اپنی نئی آنے والی فلم ’’موہن جودڑو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید :

کلچر -