پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے لیکشن کمیشن سے اجازت طلب کر لی

پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے لیکشن کمیشن سے اجازت طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(محمد نواز سنگرا) الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی۔ پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ ، نئی بھرتیاں اورترقیاتی کاموں کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی۔ صوبے بھر میں بلدیاتی الیکشن کے دوران نئی بھرتیوں اور تبادلوں کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ہاتھ بندھے ہیں ۔بلدیاتی الیکشن کے تینوں فیزز کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے خط لکھا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے تینوں مراحل مکمل ہوگئے ہیں،الیکشن کمیشن ٹرانسفر پوسٹنگز اور نئی بھرتیوں سمیت دیگر امور چلانے کی اجازت جائے ۔ایس اینڈ ڈی اے ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کے تینوں مراحل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کو ایک لیٹر لکھا گیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان مرحلہ وار انتخابات کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد پنجاب حکومت کو پر تقرر و تبادلے ،نئی بھرتیوں اور ترقیاتی کاموں سمیت دیگر تمام امور جو ضابطہ اخلاق میں آتے ہیں ان کو چلانے کی جازت دے تا کہ پنجاب حکومت اپنا کام جاری رکھ سکے اور جہاں بھی امور تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں ان کو باقاعدگی سے آگے بڑھایا جا سکے۔ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ الیکشن کمیشن جلد جواب دے گا جس کے بعد پنجاب حکومت اپنے امور کو آگے چلائے گا اور وسیع پیمانے پر اکھاڑ پیچھاڑ بھی کا بھی امکان ہے۔واضع رہے کہ پنجاب میں سپیشل نشستوں اور ضلعی باڈی کے الیکشن تاحال باقی ہیں۔