امید کرتے ہیں عوام پر نئے سال میں منی بجٹ کے بم نہیں گرائے جائیں گے،میاں ایوب

امید کرتے ہیں عوام پر نئے سال میں منی بجٹ کے بم نہیں گرائے جائیں گے،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے قوم کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کرے اس نئے سال میں عوام کو مسائل و مشکلات سے نجات مل سکے اور اللہ کوئی نیکی کا کام مسلم لیگ کی حکومت سے بھی کروادے افسوس کی بات ہے کہ پچھلے سال میں کوئی ایک بھی نیکی کا کام حکومت نہیں کر سکی ہے گزر جانے والے سال کے ہر دن میں حکومت نے عوام کے لئے مشکلات پیدا کئے رکھیں اور عوام پر منی بجٹ گرانے کا نہ رکنے والا سلسلہ چلائے رکھا ۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نئے سال میں عوام پر مزید منی بجٹ نہیں گرائے جائیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے بھی حکومت کوئی کام کرے گی ۔