2016پیپلز پارٹی کیلئے کامیابیوں کا سال ثابت ہو گا،ثمینہ گھرکی
لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ سال 2016 پیپلز پارٹی کے لیے کامیا بیوں اور ترقی کا سال ثابت ہوگا پیپلز پارٹی اس سال بھی جمہوری کردار اچھے طریقے سے نبھائے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی ۔ انکا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکمران ماضی کی غلطیوں کو اس سال نہیں دہرائیں گے اور اس سال ملکی ترقی میں مثبت پالیساں سامنے لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن اب زیادہ دور نہیں ہے کہ جب پیپلز پارٹی ملک بھر میں اقتدار میں ہوگی اور تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلتے ہوئے دنیا میں پاکستان کو ایک نئی پہچان دلوائے گی۔