دنیا کی طرفسے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلانات خوش آئندہیں،سمیرہ عتیق

دنیا کی طرفسے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلانات خوش آئندہیں،سمیرہ عتیق
 دنیا کی طرفسے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلانات خوش آئندہیں،سمیرہ عتیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رہنما سمیرہ عتیق نے کہا ہے کہ دنیا کی طرف سے پاکستان میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کے اعلانات خوش آئندہیں،وفاقی حکومت کی سنجیدہ کوشش رنگ لے آئی، سرمایہ کاروں نے اپنارخ پاکستان کی طرف موڑلیا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان معاشی انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے حکومت کی دوررس معاشی اصلاحات کے نتیجہ میں بے یقینی اوربے چینی کی کیفیت ختم ہوگئی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف مقامی اوربیرونی سرمایہ کاروں کااعتمادبحال کرنے میں کامیاب رہے،زیراعظم میاں نوازشریف کاٹریڈ کے فروغ کیلئے جامعہ پروگرام جبکہ ایڈکی وصولی سے انکارغیورپاکستانیوں کیلئے سرمایہ افتخار ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے انتخابی اورانقلابی منشور امن ،انصاف اورروزگار پرقائم ہے ۔