انسانی سمگلنگ کو روکنے کیلئے دو شیعہ تنظیموں کا اتحاد ،خصوصی کمیٹی کا تشکیل

انسانی سمگلنگ کو روکنے کیلئے دو شیعہ تنظیموں کا اتحاد ،خصوصی کمیٹی کا تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(رپورٹ:میاں اشفا ق انجم۔تصاویرعمر شریف)ایران عراق جانے والے زائرین کو درپیش مشکلات کے حل بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی ،دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کا حصہ بننے اور بڑھتی ہوئی انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے زائرین ویلفےئر فاوُنڈیشن اور زائرین آئمہ ویلفےئر آرگنائزیشن نے الحاق کر لیا ،مشترکہ طور پر جدوجہد کرنے کے لیے سید احمد رضوی ،سردار حسن عباسی پر مشتمل دو رکنی کمیٹی بنا دی ،ایران اور عراق میں 13سو سے زائد زائرین کو لا وارث چھوڑنے والے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،ایرانی حکومت اور حکومت پاکستان کی طرف سے نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتے ہیں مقدس کام کو بدنام نہیں کرنے دیں گے زائرین ویلفےئر آرگنائزر کے رہنماؤں منظور حسین جعفری ،اقبال حسین خان کھچی،سردار حسن عباس،علی نجف خان ،سید احمد رضوی ، سید ندیم حیدر عباسی، سید علی حیدر،عابد حسین بٹ کا روزنامہ پاکستان کے فورم میں اظہار خیال۔منظور حسین جعفری نے کہا اس وقت پاکستان دہشت گردی کی زد میں ہے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ پر پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔عابد حسین بٹ نے کہا پاکستان سے جانے والے وطن عزیز کی ترجمانی کرتے ہیں انہیں دوسرے ملک میں پاکستان کے تشخص اور وقار کا خیال رکھنا چاہیے یہ ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے پاکستان اور ایران کا رشتہ لازوال ہے زائرین کی کسی چھوٹی سی غلطی سے مقدس رشتہ پر آنچ آئے یہ قابل قبول نہیں ہو گا ۔سید احمد رضوی نے کہا ایرانی قونصلیٹ سے درخواست کریں گے ہماری سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔نجف خان نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا زائرین کی خدمت مقدس فریضہ ہے نان پروفیشنل کالی بھیڑوں کو مقدس کام کو بدنام نہیں کرنے دیں گے ۔سردار حسن عباس نے کہا دوسرے ملک میں جانے والے زائرین کے لیے لازمی ہے کہ وہ وہاں کے قوانین کی پابندی کریں ۔اقبال خان کھچی نے کہا دو بڑی زائرین کی خدمت کرنے والی تنظیموں کا اتحاد بڑا خوش آئندہے ہم مل کر مسائل حل کریں گے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے حکومت سے تعاون کریں گے ۔سید علی حیدر نے کہا ہم جلد مشترکہ سفارشات پیش کریں گے کہ ایران عراق پاکستان اس پر عمل کرے گے ۔