حکمران زبانی جمع خرچ کے ذریعے عوا م کو بہلا رہے ہیں،یوسف اعوان
لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے نئے سال کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی اس سال حکومت کو عام انتخابات کے وقت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی توفیق دے اور حکمرانوں کو سچ بولنے کی بھی توفیق دے کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی جب سے حکومت آئی ہے وہ تب سے ہی عوام کے ساتھ غلط بیانیاں کرنے میں مصروف ہے اور صرف زبانی جمع خرچ سے عوام کو بہلانے کی کوشش کی جارہی ہے عملی طور پر تو حکومت نے گزرنے والے سال میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا تھا اس نئے سال میں امید کرتے ہیں کہ وہ یا تو عوام کی حالت بہتر کرنے کے لئے عملی طور پر کچھ کریں گے یا پھر اپنی کوتاہیوں کو تسلیم کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگ لیں گے۔