پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں کم نہ ہوناعوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے،میاں مقصود

پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں کم نہ ہوناعوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے،میاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں کم نہ ہوناعوام کے ساتھ سنگین مذق اور قابل مذمت عمل ہے۔وفاقی حکومت کوپٹرول کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کے تناسب سے مزید کمی کرنی چاہئے تھی تاکہ غریب عوام کوریلیف ملتا اور مہنگائی میں بھی کمی آتی مگر یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت اس حوالے سے حاصل ہونے والے خطیر منافع کواپنی جیب میں ڈالنا چاہتی ہے حکومت کو عوام کی حالت زار پرکوئی رحم نہیں آتاان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تعجب خیز امر یہ ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی تو نہیں کی گئی الٹا قوم کو یہ بتاکر بے وقوف بنایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے پٹرول مہنگا کرنے کی سمری کردی ہے۔لمحہ فکریہ یہ ہے کہ ایک طرف دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتیں گر رہی ہیں اور ہماری حکومت پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے کے لئے ہر دم پریشان رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں جب بھی اضافہ ہوتا تھا تو کہاجاتا کہ مجبوراً ہمیں بھی اضافہ کرنا پڑے گا لیکن اب مسلسل کمی ہورہی ہے بلکہ اس وقت پٹرولیم کی مصنوعات تاریخ کی کم ترین قیمت پر آگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصے سے پٹرولیم مصنوعات مسلسل نیچے آئی ہیں مگر پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں پھر بھی کمی واقع نہیں ہوسکی بلکہ مہنگا ئی کا گراف دن بدن اوپر چڑھتا جارہا ہے۔