روحانی و اصلاحی مرکز خانقاہ مختاریہ متصل دارالعلوم زکریا کے زیر اہتمام ماہانہ مجلس ذکر
لاہور (پ ر) عظیم روحانی و اصلاحی مرکز خانقاہ مختاریہ متصل دارالعلوم زکریا جامع مسجد بلال شہزادہ روڈ نصیب آباد کاہنہ فیروزپور روڈ لاہور میں حسب معمول آج بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مجلس ذکر منعقد ہوگی۔ جس سے دیگر علماء کرام کے علاوہ مسند نشیں خانقاہ مختاریہ حضرت مفتی مسعود الرحمن صاحب خلیفہ مجاز حضرت مفتی مختار الدین شاہ صاحب آف کربوغہ شریف کوہاٹ خصوصی خطاب و دعا کرائیں گے۔ احباب شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔