چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہو گا،شیخ عبدالمنان

چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہو گا،شیخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ہارڈ وئیر مرچنٹ ایسو سی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ عبدالمنان نے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو پاکستان کی ترقی اور عوام کی خو شحالی کا ضامن قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہو گا جبکہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز مقامی ہو ٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کیلئے تجارت اور کاروبار کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔


اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان خطے میں مضبوط معاشی طاقت کی حیثیت سے ابھرے گا۔ انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدری کے منصوبے کو متنازع بنانے والے افراد پاکستان کے دشمن ہیں پوری قوم مل کر پاک چین راہداری منصوبے کی حفاظت کرے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے لئے حکومت نے آرمی کے میجر جنرل کی سربراہی ہیں5ہزار ایس ایس جی کمانڈوز پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائے گی حکومت کے اس اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔


انہو ں نے کہا کہ اس راہداری سے جہاں عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی وہاں حکومت کو ترقیاتی کاموں کی کی تکمیل میں وافر فنڈز بھی دستیاب ہو ں گے۔