نیا سال ملک اور قوم کیلئے خوشیوں اور ترقی کا سال ہوگا،عارف حمید بٹ
لاہور (پ ر ) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اور لاہور کے متوقع لارڈ میئر عارف حمید بٹ نے کہا کہ 2016ء ملک اور قوم کے لئے خوشیوں اور ترقی کا سال ہوگا۔2015ء عوام کی فتوحات اور امن کا سال تھا جس میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے قوم کو امن اور معاشی ترقی کے تحفے دئیے، نئے سال میں انشااللہ حکومت عوام کو مزید خوش خبریاں دے گی اور جمہوریت اورمعیشت کی ترقی کا جاری سفر مزیدتیزہوگا۔
انہوں نے عوام کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے برسراقتدار آتے ہی ملکی معیشت کی ڈگمگاتی کشتی کو سنبھالادے کربھنور سے نکالااور ایسی مثبت اورٹھوس معاشی پالیسیاں دیں کہ جن کے طفیل ملک میں ترقی کا سفرتیز ترین ہوااور پاکستان کا دنیا میں اعتباربحال ہوا۔اب امریکہ ہو یا یورپ یا پڑوسی ملک بھارت، پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرنے پرمجبور ہیں اس کا سارا کریڈٹ قائدجمہوریت میاں محمد نوازشریف،میاں محمد شہباز شریف اور ان کی مخلص ٹیم کو جاتا ہے۔ عارف حمید بٹ نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران پرقابوپانے کے لئے بھی کوشاں ہے جلد ملک سے اندھیرے ختم ہوں گے۔