قومی صحت پروگرام کا آغاز حکومت کی بڑی کامیابی ہے ،تحسین فواد
لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ قومی صحت پروگرام کا آغاز حکومت کی بڑی کامیابی ہے،حکومت نے وسائل کا رخ غریب عوام کی طرف موڑ دیا ہے،وزیر اعظم نواز شریف نے عام انتخابات سے قبل جو وعدے کیے ان کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے ملک کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کی صلا حیت رکھتی ہے،قومی صحت سکیم سے لاکھوں زندگیاں بجائی جا سکیں گی ،اپوزیشن جماعتوں کو حکومتی منصوبوں کی مخالفت کیلئے علاوہ عوام کے مسائل پر بات کرنی چاہیے،انہوں نے مزید کہا قومی صحت پر گرام سے 32 لاکھ غریب افراد مستفید ہونگے جس میں کسی بھی شہری کو اس کی فیملی کیلئے تین لاکھ کا فری علاج کرانے کی سہولت میسر ہوگی ۔
،اس پر و گرام کے تحت تمام سرکاری ہسپتالوں میں مہنگی ادویات میسر ہوں گی،اس قومی منصوبے کا اعلان کرکے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے غریب عوام کے دل جیت لیے ہیں،چند مفاد پرست سیاستدان کسان پیکج کی طرح اس عوامی فلاح کے منصوبے کی مخالفت کرنے کی تیاری کررہے ہیں ایسے لوگ عوام کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے مگر حکومت اپنا مشن جاری رکھے گی۔