جرنلسٹ فاؤنڈیشن صحافی کالونی کے مسائل ترجیحی طور پر حل کریگی ، کرنل (ر)اطہر

جرنلسٹ فاؤنڈیشن صحافی کالونی کے مسائل ترجیحی طور پر حل کریگی ، کرنل (ر)اطہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن صحافی کالونی کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرے گی ،ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ کیلئے فنڈز بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں جلد طے کرلئے جائینگے جبکہ بی بلاک کے الاٹیوں کوبھی ان کے پلاٹ جلد کلیئر کرا کے ان کے حوالے کردئیے جائینگے،ان خیالات کا اظہار کا ایڈ منسٹریٹر صحافی کالونی پنجاب کرنل (ریٹائرڈ) اطہر نصیرنے ایف بلاک کورکمیٹی اور بی بلاک کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔صحافی کالونی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے دی جانیوالی بریفنگ میں کرنل اطہر کا کہنا تھا کہ ایم ڈی جرنلسٹ فاؤنڈیشن مومن آغا کی ہدایات پرصحافی کالونی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ کیلئے بھی وزیر اعلی شہباز شریف جلد بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کی منظوری دینگے۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ فاؤنڈیشن نے نومبر 2014ء میں ایف بلاک کی زمین کا قبضہ لیا تھا۔بی بلاک کے ممبر ز کے سوال پر ایڈمنسٹریٹر صحافی کالونی پنجاب نے کہا کہ اس بلاک میں سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج کا کام ہم نے کافی پہلے شروع کیا تھا لیکن قبضہ مافیا کی وجہ سے ترقیاتی کام بار بار تعطل کا شکار ہو تارہا۔بریفنگ میں ایف بلاک کورکمیٹی کے چیئرمین شیرافضل بٹ کے علاوہ سینئرز ممبر عمران علی ، ظہیر احمد ،مقیم چوہدری، بی بلاک کے ممبران محسن اکرام ،سعید واثق، جاوید اقبال اوردیگر بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے