داعش نیٹ ورک،شہر کے چھ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) داعش کے ساتھ تعلق کے الزام میں گرفتار مہر حامد کی نشاندہی پر خفیہ اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں اور درجن سے زائد مزید افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں شبہ ہے کہ خفیہ اداروں نے جن افراد کو حرااست میں لیا ہے ان کا کسی نہ کسی طریقہ سے داعش کے ساتھ مبینہ تعلق بیان کیا جاتا ہے سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہر میں داعش کا نیٹ ورک موجود ہے اور اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب سانحہ پشاور پیش آیا تو پنجاب سے سینکڑوں افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ پنجاب میں داعش میں شمولیت کے لیے ایک گروہ سرگرم ہے ۔جب اس گروہ کو حراست میں لیا گیا تو ان سے داعش کا باقاعدہ لٹریچر اور دیگر تنظیمی سامان بھی برآمد ہوا خفیہ اداروں نے اب جو چھاپے مارے ہیں ذرائع کے مطابق یہ شیرا کوٹ ،بادامی باغ ،اقبال ٹاؤن ،گرین ٹاؤن ،کاہنہ اور جلو کے علاقے شامل ہیں ۔