وزیر اعظم کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کا اعلان ٹیکس چوروں کو بچانے کا ایجنڈا ہے :عمران خان
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایمنسٹی سکیم کو ٹیکس چوروں کو بچانے کا ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پاک چین اکنامک کوریڈور کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازع بنارہی ہے، اگر نظام میں شفافیت نہ ہوتو اسے جمہوریت نہیں کہا جاسکتا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے وزیراعظم کے اعلان کردہ ایمنسٹی سکیم پر کڑی تنقید کی۔سکیم کا اعلان ایمانداری سے ٹیکس دینے والوں کو پھنسانے اور چوروں کو بچانے کے لیے کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ جسٹس ریاض کیانی مسلم لیگ ن کو بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ بتایا جائے فارم اے کے بغیر این اے ایک سوبائیس سے ووٹوں کی منتقلی کیوں کی گئی۔عمران خان نے پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملے پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہاکہ نواز مودی ملاقاتین سجن جندال کے ذریعے کیوں ہوئی وزارت خارجہ کیا کر رہی ہے؟وزیر اعظم نے ہر معاملے میں جمہوریت مخالف شاہانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔