راولپنڈی اسلا م آبادمیٹرو بس میں مبینہ کرپشن، تحقیقات کا دائرہ وسیع،اہم حکومتی عہدیداروں سمیت سرکاری افسروں کے گرد گھیرا تنگ

راولپنڈی اسلا م آبادمیٹرو بس میں مبینہ کرپشن، تحقیقات کا دائرہ وسیع،اہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے راولپنڈی اسلا م آبادمیٹرو بس میں مبینہ غبن میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے میٹرو بس کے چیئرمین حنیف عباسی ‘ وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کے بعد پراجیکٹ انجنیئرسمیت منصوبے کے دیگر اعلیٰ افسران سے ریکارڈ حاصل کررہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقات شروع ہونے کے بعد حکومتی شخصیات نیب کے افسروں پر مختلف طریقوں سے دباو ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کے پراجیکٹ انجینیئر سعید کا اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ان کو فرار ہونے میں اعلیٰ حکومتی شخصیات نے مدد دی جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بھی اس کرپشن میں ملوث ہیں، نیب نے منصوبے کے پراجیکٹ انجینیئرسعید اور دیگر اعلیٰ افسران کا ریکارڈ طلب کرکے اس سلسلے میں اس منصوبے کے اہم عہدیداروں اور سرکاری افسروں وں کے اکاونٹس کے بعد اب ان کی جائیداددوں کا ریکارڈ بھی اکٹھا کرنا شروع کر دیا گیا

مزید :

صفحہ اول -