پنجاب میں داعش کی تصدیق کے بعد لاہور ،فیصل آباد ،جھنگ ،رحیم یار خان میں آپریشن کا فیصلہ

پنجاب میں داعش کی تصدیق کے بعد لاہور ،فیصل آباد ،جھنگ ،رحیم یار خان میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (شعیب بھٹی )شد ت پسند تنظیم دا عش کے پنجا ب میں ہو نے کی تصد یق کے بعد حساس ادارو ں نے سال 2016کے آغا زمیں ہی پنجا ب میں د ہشت گردوں اور ان کی معا ونت کر نے والو ں اور ان کی تر بیت گا ہو ں کیخلا ف آ پر یشن کر نے کا فیصلہ کیا ہے، ذرا ئع کا کہنا ہے یہ آ پر یشن پنجا ب کے مختلف اضلاع جس میں لا ہور ،فیصل آ با د ، جھنگ ، ر حیم یا ر خا ن وغیر ہ شامل ہیں میں کیا جائے گا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق حکومت پنجا ب نے صوبے بھر میں شد ت پسند تنظیم دا عش کے ہو نے کی تصد یق کے بعد ان کے سہولت کا رو ں ، ہمدردو ں اور ان کی ما لی معاونت کر نے والوں کے خلا ف حساس ادارو ں کی نشاند ہی پر ان کے خلا ف بڑے پیما نے پر آ یر یشن کر نے اور ان کاقلع قمع کر نے کی تیا ریا ں مکمل کر لی ہیں ۔ ذرا ئع کے مطا بق سال نو کے آ غاز پر ہی پنجا ب بھر میں با قاعد ہ شد ت پسند تنظیم داعش کے خلا ف کا رروا ئی کر نے ااور اسکی جڑ ختم کر نے کے لئے حساس ادارو ں کی نشاند ہی پر پنجا ب کے مختلف علاقوں جن میں لا ہور ، فیصل آ با د ، ر حیم یا ر خا ن ، لیہ ، بھکر ، ڈ یر ہ غازی خا ن ، بہا ولپور سمیت مختلف شہرو ں میں آ پر یشن کیا جا ئے گا ۔ معتبر ذرا ئع کا کہناہے کہ مذ کو ر ہ اضلا ع میں د ہشت گردو ں کے ٹھکا نے ہیں جہا ں عسکری تر بیت د ی جا تی ہے ، ان اضلا ع میں د ہشت گردوں کے سہولت کا رو ں اور ہمدردو ں کا وسیع نیٹ ور ک موجود ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ د ہشت گردو ں کیخلا ف آ پر یشن کو غیر جا نبدار بنا نے کے لئے پنجا ب میں حساس ادارو ں کی نگرا نی میں آ پر یشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرا ئع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ما ضی میں یہ بھی کہا جا ر ہا تھا کے پنجا ب میں دا عش کاکوئی نشان موجود نہیں تھا انکے سہولت کا روں کے ٹھکانو ں کا کو ئی وجود نہیں لیکن اب حساس اداور ں کی جا نب سے شد ت پسند تنظیم دا عش کی موجود گی پر اب حساس ادارو ں کی نشاند ہی پر ان کے علاقوں میں انکے سہولت کا رو ں ان کی ما لی معاونت کر نے والو ں کے علاوہ تر بیت گا ہو ں کے با رے میں بھی مکمل ڈ یٹا حاصل کر لیا ہے جہا ں آ پر یشن کیا جا ئے گا ۔

مزید :

صفحہ اول -