پی آئی اے اور شاہین ائیر لائنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اربوں روپے کی نادہندہ نگلیں

پی آئی اے اور شاہین ائیر لائنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اربوں روپے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( این این آئی)قومی ایئر لائن اور شاہین ایئر لا ئنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اربوں روپے کی نادہندہ نکلی ، بقایا جات ادا نہ کرنے کی صورت میں ایئرلائنز کے لائسنس معطل ہونے کا امکان ہے۔ سول ایویشن اتھارٹی کی ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹ کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ ناد دہندہ ایئرلائنز کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن کے ذمہ 18 ارب روپے واجب الادا ہیں جبکہ شاہین ایئرلائن 2 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بقایا جات ادا نہ کیے گئے تو ایئرلائنز کے لائسنس معطل کیے جاسکتے ہیں۔ شاہین ایئرلائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ ، چارٹر ایئر ٹرانسپورٹ اور ایئریل ورک لائسنسوں کی معیاد گزشتہ روز ختم ہوگئی ہے جبکہ پی آئی اے کو اپریل 2016ء میں اپنے لائسنسز کی تجدید کرانا ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے نادہندہ ایئرلائنز کے لائسنس تجدید کا معاملہ ایوی ایشن ڈویڑن پر چھوڑ دیا۔ دوسری جانب پی آئی اے کے جنرل منیجردانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ بحران کے سبب ادائیگیاں نہیں ہو سکیں۔ قومی ایئرلائن کے لائسنس معطل نہیں ہونے دیں گے اور اس سے قبل ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔

مزید :

صفحہ اول -