وزیراعظم سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی ملاقات

وزیراعظم سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایک ترقی پسند جمہوری ریاست کی حیثیت سے پاکستان کے مثبت اور متعدل تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو موثر طور پر بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے وزیراعظم کو پاکستان کے مفادات کے تحفظ اور فروغ کیلئے مشن کی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ایک ترقی پسند جمہوری ریاست کی حیثیت سے مثبت اور متعدل تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اقوام متحدہ میں اپنی موجودگی کو موثر انداز میں بروئے کار لانا چاہئے جو اپنے عوام کی بہبود و خوشحالی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کیلئے پرعزم ہے۔ مستقل مندوب نے وزیراعظم کو بتایا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کامیاب کاوشوں کی حمایت کرتی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی قابل قدر نمائندگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آنے والے مہینوں میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار اور خدمات کو تقویت دینے کیلئے مشن کی ذمہ داری اہم ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -