اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر ہمارے تحفظات ہیں،شاہ محمود قریشی

اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر ہمارے تحفظات ہیں،شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے حوالے سے تحفظات ہیں اور ان پر تشویش ہے مگر حکومت ان تحفظات کو دور نہیں کررہی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر بتا کچھ رہی ہے اور کر کچھ اور رہی ہے ۔ ایمنسٹی سکیم سے پہلے بھی ماضی میں اس طرح کی سکیمیں لائی گئی تھیں جو بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے جو پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی ہے اس میں پی آئی اے کے ملازمین کو بھی بلایا جائے اور ان کا موقف بھی سنا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 2015 ء میں حکومت کے پاس اچھا موقع تھا کہ وہ دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرتی مگر اس پر مکمل اتفاق رائے قائم نہ کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ 2015 ء میں حکومت سے بہت سی باتوں پر اتفاق رائے ہوچکا تھا مگر وہ اس میں کوئی پیش رفت دکھا نہ سکی بلکہ یہ اتفاق رائے ٹوٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -