پنجاب کے غریب عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، اعجاز چو دھر ی
لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے سیاسی مشیر اعجاز احمد چو دھر ی نے کہا ہے کہ صوبے کے سارے وسائل تخت لاہور کو بچانے کے لئے پانی کی طرح بہائے جا رہے ہے آج بھی پنجاب کی غریب عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے جبکہ پنجاب کے حکمرانوں کو مہنگی ترین میٹرو بس اور اورنج ٹرین کی پڑی ہوئی ہے ، ہسپتالوں کی حالت پہلے سے بھی ابتر ہے ایک بیڈ پر چار چار مریض پڑے ہوئے ہے، ہسپتالوں میں بچے دوائیاں نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو رہے ہیں کروڑوں بچے سکول نہیں جا رہے کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ،تعلیم، صحت اور صاف پینے کے پانی سے عوام محروم ہے پنجاب میں جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ جنگل کا قانون ہے ،تھانے اور پٹواری کلچر کا نظام نہیں بدلا جا سکا پنجاب حکومت کی کارکردگی صفر ہے اور ان کے تمام دعوے اور وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے کرپشن صوبے میں عروج پر ہے، انہوں نے کہا کہ نام نہاد منصوبوں کی آڑ میں پنجاب کے حکمرانوں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے ،بے روزگاری ، مہنگائی ،اور بجلی کے بحران کو حل کرنے میں پنجاب حکومت بری طرح ناکام رہی ،پنجاب میں قتل ، ڈکیتی ، اجتمائی زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ہزاروں پولیس اہلکار سیکورٹی کے نام پر شریف خاندان کی حفاظت پر معمور ہے جبکہ عوام کو ڈاکوؤں، چوروں اور دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے آج پنجاب کی 270صنعتوں میں سے 130بند ہو چکی ہے، حکمران روزگار دینے کے بجائے لگا ہوا روزگار بھی چھین رہے ہیں ، صوبے کی عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام (ن) لیگ کے شعبدہ بازوں سے سخت تنگ آ چکے ہے جنہوں نے صوبے کی عوام کو لوٹ مار کے سواء کچھ نہیں دیا ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ظلم ونہ انصافی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی حکمران اپنے سیاہ دور حکومت میں پنجاب و دیگر صوبے کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں ، اقتدار کے پجاریوں کو عوام کی نہیں اپنے اقتدار کی فکر پڑی ہوئی ہے سارے صوبے کے وسائل تخت لاہور کو بچانے کے لئے پانی کی طرح بہائے جا رہے ہیں باقی صوبے کے دیگر شہروں کے سڑکوں، صاف پینے کے پانی کی فراہمی ہسپتالوں ، سکولوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے کوئی توجہ ہی نہیں دی جا رہی ۔