پنجاب میں 4کروڑ32لاکھ غر یب افراد کو صحت کی سہو لتیں میسر نہیں،تحریک انصاف

پنجاب میں 4کروڑ32لاکھ غر یب افراد کو صحت کی سہو لتیں میسر نہیں،تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چو دھر ی محمدسرور نے ’’وزیراعظم قومی صحت پروگرام ‘‘کو ’’سیاسی شعبدہ بازی ‘‘قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت میں حکومتی ناکامیوں پر ’’حقائق نامہ ‘‘جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال1لاکھ40ہزار کینسر کے مر یض سامنے آرہے ہیں‘پنجاب کے 23ٹیچنگ ہسپتالوں میں سے صرف4ہسپتالوں میں کینسر کے انتہائی ناقص یونٹ موجود ہیں اور درجنوں آسامیاں خالی ہیں ‘ پاکستان میں صحت کی عدم سہو لتوں کی وجہ سے روزانہ 1188 اور سالانہ 2لاکھ31ہزار 4سو ’’مر جاتے ہیں ‘ پنجاب میں دوران زچگی 1لاکھ میں سے115سے زائد خواتین ہر سال بر وقت سہو لتوں کی فر اہمی نہ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو جاتیں ہیں‘پنجاب میں 4کروڑ32لاکھ غر یب افراد کو صحت کی بنیادی سہو لتیں میسر نہیں ‘ پاکستان میں 20فیصد مر دخواتین دماغی بیماریوں اور 15فیصد شوگر کے مر یض ہیں انکے علاج کیلئے بڑے ہسپتالوں میں سہو لتیں نہ ہونے کے برابر ہیں ‘ہسپتالوں میں کڈنی کے مر یضوں کیلئے 80فیصد ہسپتالوں میں مشین خراب ہیں ‘پنجاب میں کینسر کے مر یضوں کیلئے سر کاری ہسپتالوں سے ’’دور بین ‘‘ڈاکٹرز تلاش کرنے پڑتے ہیں ‘ ایشاء کے سب سے بڑے سر کاری میو ہسپتال میں ایم آئی ار مشین ہی موجود نہیں۔پنجاب میں پنجاب کے2450بنیادی مراکز صحت میں سے 50فیصد سے زائد میں ڈاکٹر زکی کمی اور فری ادوایات نہ ہونے کے برابر ہیں‘حکو مت ’’نئے نئے پروگراموں ‘‘ کی بجائے پہلے سے موجود سر کاری ہسپتالوں میں سہولتوں کی فراہم یقینی بنائے ۔ جمعہ کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چو دھر ی محمدسرور نے (ن) لیگ کی وفاقی حکو مت کے ’’وزیراعظم قومی صحت پروگرام ‘‘کو ’’سیاسی شعبدہ بازی ‘‘پر مبنی قراردیتے ہوئے اسکو مسترد کر دیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -