مودی سمیت 120بھارتیوں کے دورہ لاہور اور وی آئی پی کلچر کے خلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے مبینہ طور پر بغیر ویزہ کے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سمیت 120بھارتیوں کے دورہ لاہور اور وی آئی پی کلچر کے خلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ،رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ اس درخواست میں اٹھایا گیا معاملہ فوری سماعت کا متقاضی نہیں ہے اس لئے یہ درخواست موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کے بعد دائر کی جائے ۔دوسری طرف درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ عبوری حکم امتناعی کی استدعا کے ساتھ یہ درخواست آج 2جنوری کو دوبارہ دائر کی جائے گی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سمیت120مہمان غیرقانونی طریقے سے پاکستان پہنچے۔بھارتی وفد کوکسی قسم کوئی تحریری اجازت نامہ بھی نہیں دیاگیا۔
