اعتزاز احسن ، رحمن ملک اور قائم علی شاہ کی رکنیت منسوخی کیلئے الیکشن کمشن کو درخواست
لاہور(نامہ نگارخصوصی)ایک ہی وقت میں دو سیاسی جماعتوں کے مبینہ رکن ہونے کی بنا پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز بیرسٹر اعتراز احسن ، اے رحمن ملک اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی پارلیمنٹ اور سندھ اسمبلی کی رکنیت کی منسوخ کے لئے الیکشن کمشن کو درخواست دے دی گئی ہے۔یہ درخواست پاکستانی نژاد امریکی شہری سید اقتدار حیدر شاہ نے دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیٹکل پارٹیز آرڈر مجریہ 2002ء کے آرٹیکل 5(3)کے تحت کوئی شخص بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کا رکن نہیں ہوسکتا جبکہ اعتزاز احسن ، رحمن ملک اور سید قائم علی شاہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے بیک وقت رکن ہیں ۔یہ دو الگ الگ جماعتیں ہیں ، ان تینوں سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا جائے ۔