گردوں کی پیوند کاری ،خاتون کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

گردوں کی پیوند کاری ،خاتون کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے سال 2016 ء کا پہلا حکم جاری کرتے ہوئے گردوں کی پیوند کاری کے کاروبار کے مقدمہ میں ملوث خاتون کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 12 جنوری تک توسیع کردی۔یہ حکم مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے جاری کیا ۔ درخواست گزار وحید عباس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر سرفراز ان کی بیوی مونا سرفراز سمیت آٹھ افراد نے ان کا گردہ تبدیل کرنے کیلئے اٹھائیس لاکھ روپے وصول کئے۔ اسکے باوجود ناقص گردہ لگادیا گیا۔ گردہ تبدیلی کی شکایت پر پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ عدالت رقم واپس کرنے اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دینے کے احکامات جاری کرے۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تمام کارروائی درخواست گزار کی رضامندی سے ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ مونا سرفراز کی درخواست ضمانت میں بارہ جنوری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی فائل جسٹس صداقت علی خان کو ارسال کردی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -