وہ وقت جب قذافی نے اپنے بیٹے کی شادی پیوٹن کی بیٹی سے کروانے کی پیشکش کی

وہ وقت جب قذافی نے اپنے بیٹے کی شادی پیوٹن کی بیٹی سے کروانے کی پیشکش کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تریپولی (نیوز ڈیسک) لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی اپنے عجیب و غریب مزاج اور غیر متوقع حرکات کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتے تھے۔ ان کے ایک سابق مشیر نے ایک ایسے ہی دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا ہے، جسے اب تک راز رکھا گیا تھا۔سابق مشیر کے مطابق معمر قذافی نے ایک دفعہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ایک ایسی بات کہہ دی کہ جس کی وہ بالکل توقع نہیں کررہے تھے۔ عبدالمطلب الہونی نے اخبار العربیہ کو بتایا کہ معمر قذافی روس اور لیبیا کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتے تھے لیکن اس کے لئے انہوں نے ایک نرالی ترکیب سوچی۔ صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے بیٹے سیف الاسلام قذاتی کے لئے روسی صدر کی بیٹی کا رشتہ مانگ لیا۔ یہ بات سن کر روسی صدر حیرت زدہ رہ گئے، لیکن انہوں نے کوئی سخت بات کرنے کی بجائے معاملے کو ٹالنا مناسب سمجھا اور معمر قذافی سے کہا کہ ان کی بیٹی سیف الاسلام کو نہیں جانتی، لہٰذا اس بات پر مزید غور کرنے کی ضرورت نہیں۔ روسی صدر کی سرد مہری کو دیکھتے ہوئے قذافی نے اس بات کا دوبارہ ذکر نہیں کیا۔ معمر قذافی کے خلاف 2011ء میں ہونے والی بغاوت میں ان کا تختہ الٹ دیا گیا اور ایک ہجوم نے انہیں سر بازار تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ ان کے بیٹے سیف الاسلام قذافی لیبیا میں قید ہیں جبکہ انہیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سزائے موت بھی سنائی جاچکی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -