ڈیزل کی قیمت میں کمی کا ریلیف کاشتکاروں کو ملے گا ، ڈاکٹرسلمان شاہ

ڈیزل کی قیمت میں کمی کا ریلیف کاشتکاروں کو ملے گا ، ڈاکٹرسلمان شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اسد اقبال )ماہرین معیشت اور صنعتکاروں نے حکو مت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستر د کر تے ہوئے رواں ماہ قیمتیں برقرار رکھنے سمیت لائٹ ڈیزل کی قیمت میں واضح کمی کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ڈیزل کا سب سے زیادہ استعمال زرعی سیکٹر میں ہوتا ہے جس سے ملکی زراعت کو پھلنے پھو لنے کا مو قع میسر ہو گا بلکہ ٹرانسپور ٹ سیکٹر پر بھی مثبت اثرات مر تب ہو نگے ۔ملکی معیشت کوترقی کی پٹری پر رواں کرنے اور انڈسٹری کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق لائی جائے جبکہ ملکی انڈسٹری کو انٹر نیشنل سطح پر لانے کی ضرورت ہے ۔ماہرین معیشت اور سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ ،پیاف کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمو د طارق نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکو مت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں واضح کمی معیشت پر مثبت اثرات چھوڑے گی وہیں مہنگائی کا گراف گرنے سے عام شہریوں کو بھی ریلیف میسر آئے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ڈیزل میں سب سے زیادہ کمی کا فائدہ ایگریکلچر سیکٹر کو ملے گا کیو نکہ ٹیوب ویل سمیت کھیتی باڑی کرنے کے لیے استعمال میں لائی جانے والی زرعی مشینری میں ڈیزل کا استعمال ہو تا ہے جس سے ملک بھر کے کاشتکاروں کو ریلیف ملے گا جبکہ ڈیزل کا ایک بڑا حصہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ہو تا ہے جس سے انٹرسٹی گاڑیوں کے کرایوں اور مال برداری کے کرایوں میں کمی واقع ہوگی جس سے مہنگائی میں بھی کمی واقع ہو گی ۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکو مت نے ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کر کے نئے سال میں عوام کو تحفہ دیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -