ڈیزل کی قیمتیں کم نہ کرنے والے پٹرول پمپوں پر چھاپے،جرمانے،گرفتاریاں
لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد پیٹرول پمپس کو جرمانے کئے اور منیجرز کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے شہر کے مختلف پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے نشتر، داتا گنج بخش ٹاؤن، اقبال ٹاؤن اور کینٹ میں کارروائی کے دوران 4 پیٹرول پمپس کو 16 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 3 پٹرول پمپس کے منیجرز کو حراست میں لے لیا۔ ڈی سی او محمد عثمان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
