داتا دربا ر،نامعلوم شخص کی نعش برآمد پولیس نے نشئی قراردے دیا

داتا دربا ر،نامعلوم شخص کی نعش برآمد پولیس نے نشئی قراردے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)داتا دربا ر سے 45سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے،شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے۔تفصیلات کے مطابق داتا دربا ر کے علاقہ بلا ل گنج سے45نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس کے مطابق متوفی حلئے سے نشئی معلوم ہوتا ہے، شبہ ہے کہ اس کی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ اورورثاء کی شناخت کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -