باؤوالامیں کرین نے نوجوان کچل ڈلا،نشتر کالونی میں ٹرک کی ٹکرسے شہری جاں بحق
لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔پولیس نے دونوں افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق باو والا میں تیز رفتار کرین نے موٹر سائیکل سوار 17سالہ پرویز کو ٹائروں تلے کچل دیا ۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔دوسری جانب نشتر کالونی میں تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے 18سالہ فاروق جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے دونوں افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔