سندر،ٹرالر کی ٹکرسے جاں بحق ہونے والے 2سگے بھائی سپردخاک

سندر،ٹرالر کی ٹکرسے جاں بحق ہونے والے 2سگے بھائی سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (خبر نگا ر )سندر رائیونڈ روڈ پرگزشتہ روز ٹرالر ڈرائیور نے پرکس فارما سیوٹیکل کمپنی کے ملازم2 سگے بھائیوں عمران اور شفیق کو کچل ڈالا تھا،ورثا اورکمپنی ملازمین کا نعشیں سڑ ک پر ر کھ کر شدید احتجاج ۔تفصیلا ت کے مطا بق متو فین کے بھا ئی رفیق نے بتایاکہ کسی نے مددنہیں کی ریسکیووالے آئے نہ ہی متعلقہ پولیس امدادکیلے وقت پرپہنچی۔ پرکس فارماسیوٹیکل کمپنی کے دوملازمین سگے بھائی شفیق اورعمران اپنے گاؤں لدھے سے فیکٹری آتے ہوئے ٹرالرکی زدمیں آگئے تھے۔زندگی نے مہلت دی نہ بے رحم ڈرائیورکوان پرترس آیا جو موٹرسائیکل پرسواردونوں بھائیوں کوروندتاہوا فرار ہوگیا۔حادثے کے بعد فوری طور پر فیکٹری ملازمین اور افسران توموقع پر پہنچ گئے لیکن پولیس اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو ٹیم وقت پر نہ پہنچی۔ پولیس اہلکاروں نے ٹرالرکانمبرملنے کے باوجود ٹرالرڈرائیور کاتعاقب کرنے کی زحمت گوارانہ کی۔ پولیس کی جانب سے رپٹ درج کرنے اورمقدمہ کا تا خیر سے اندا ر ج کر نے پر جاں بحق ہونے والے عمران اور شفیق کے لواحقین اور فیکٹری ملازمین مشتعل ہوگئے اوراحتجاج کرکے سندرملتان روڈ بلاک کر دیا۔بعدزا ں متوفین کو مقامی علاقہ میں سینکڑو ں سوگوارو ں کی موجود گی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -