اینڈ من آفیسرز کی تعیناتی سے تھانہ کلچر تبدیل اور شہریوں کا اعتماد بحال ہوا :ہوا سی سی پی او
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور کیپٹن( ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ تھانوں میں ایڈمن افسران کی تعیناتی تھانہ کلچر کی تبدیلی میں پہلا کامیاب قدم ثابت ہوا ہے اور نئے سال کے پہلے دن شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے نئے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس سال نہ صرف شہر کے باسیوں کی جان ومال کے تحفظ کی خاطر مزید محکمانہ حکمت عملی بنا کر چوروں اور لیٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہے بلکہ فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے بھی اہم اقدا مات اٹھانے ہیں۔ لاہور پولیس کی جانب سے ایڈمن افسران کی تعیناتی کو نہ صرف وزیرا علیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سراہا ہے بلکہ شہر ی بھی تھانوں میں اس امید کے ساتھ جاتے ہیں کہ ان کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ہمیں لاہور کے تھانوں سے ہر صورت روایتی تھانہ کلچر ختم کرنا ہے اور عوام کی دعائیں لینی ہیں۔ ایڈمن افسران کی پہلی ذمہ داری اور ترجیح تھا نے میں آنے والے ہر سائل کو عزت سے بٹھا کر اسکامسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ 2015میں ایڈمن افسران نے مختلف نوعیت کی 15ہزار سے زائد درخواستوں پر مکمل کارروائی کرکے داخل دفتر کی ہیں ۔2015میں ایڈمن افسران کی کاوش انتہائی قابل ستائش ہے جس کو اس سال مزید بہتر بنانا ہے اگر ایڈمن آفیسر کے ہوتے ہوئے کوئی بھی سائل ہمارے پاس آیا تواس ایڈمن آفیسر کی غیر دلچسپی ظاہر ہوتی ہے ۔ تھانے میں کسی بھی سائل کو حوصلہ اور تھپکی دینے سے 50فیصد مطمئن ہو جاتا ہے اور اپنا کام ہوتے ہوئے دیکھ کر دعائیں دیتا ہوا گھر لوٹتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الحمراء ہال میں ایڈمن افسران کی کارکردگی کا جائز ہ لینے کے لیے ایک منعقدہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا اور ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک بھی موجود تھے۔سی سی پی او کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے اس موقع پر مزید کہا کہ 2016میں ایس ایم ایس سروس 8330کو مزید فعال کرینگے۔ یاد گار شہدا ء، شہدا کی فیملیز کیلئے مختلف اقدامات اور تھا نوں میں اہلکاروں کی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس موقع پر تھانہ ماڈل ٹاؤن کے ایڈمن افسر تو قیر خان کوایڈمن آفیسر آف دی ائیر سلیکٹ ہونے پر 30ہزار اور CC-Iسرٹیفکیٹ اور دیگر20ایڈمن افسران کو 10ہزار اور CC-Iسرٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ CC-I سرٹیفکیٹ تمام ایڈمن افسران کو دئیے جا رہے ہیں اور توقع بھی کی جاتی ہے کہ آپ اس سال لاہور پولیس کے عزت و قار بڑھا نے کیلئے مزیدمحنت سے فرائض سرانجام دیں گے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا نے اس موقع پر کہا کہ ایڈمن افسران کو مختلف مقدمات کی تفتیش دی گئی ہیں ان پر میرٹ پر فیصلے کریں اور تھانے کی سطح پر جو بھی اہم معلومات ہو ں وہ ہم سے شےئر کریں تاکہ مزید بہتری لائی جاسکے ۔یہ تفتیش آپ کی بنیاد بنائیں گی تاکہ مستقبل میں بطور SHOفرائض سرانجام دیتے ہوئے آپ کے کام آئیں۔ ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک نے اس موقع پر کہا کہ ایڈمن افسران کے پاس تھا نوں کی سطح پرعوام کی خدمت کرکے دعائیں لینے کا نادر موقع ہے ۔