نیوایئر نائٹ پر پولیس کا کریک ڈاون ،اشتہاری مجرم گرفتار
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ہیپی نیویئر نائٹ پر گکھڑ پولیس کا کاریک ڈاوٗن بھاری تعداد میں شراب ،منشیات ،اسلحہ ،اور اشتہاری مجرم گرفتار ‘تفصیلات کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ محمد وقاص نذیر کی ہدایت کے مطابق اور ایس پی صدر ڈاکٹررضوان کی قیادت میں 31دسمبر ہیپی نیویئر نائٹ کو مکمل کریک ڈاوٗن کرتے ہوئے ڈی ایس پی وزیرآباد رانا شبیر احمد خاں اور ایس ایچ او ،تھانہ گکھڑ انسپکٹر عارف محمود خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ مختلف مقامات پر ریڈ کر کے شراب اور نشہ میں مست لوگوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی جنکے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے جن میں غلام عباس ولد محمد اشرف مجرم اشتہاری ،محمد واجد ولد محمد حنیف ،علی وارث ولد غلام حیدر ،محمد بلال ولد محمد یونس سکندر ولد اللہ رکھا ،عمیر ولد محمد ارشد ،ذیشان ولد محمد اشرف ،محمد شبیر ولد محمد بشیر ،کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ میں سے 20بوتل شراب ایک پستول اور ادھا کلو چرس برآمد کر لی جبکہ عرفان ولد اکبر کو نشہ میں دھت غل غبارہ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ بلا نمبری موٹر سائیکل کے خلاف بھرپور کریک ڈاوٗن کرتے ہوئے 25موٹر سائیکل بند کر دیئے یہ بھی بات قابل ذکر ہے کہ 2گھنٹے کے اندر اندر جو موٹر سائیکل کے کاغذات تھانہ میں لا کر پیش کرتا رہا ان کو باعزت طریقہ ست موٹر سائیکل دے دیا جاتا رہا اور آئندہ موٹر سائیکل کے ساتھ فوٹو کاپی تصدیق شدہ کاغذات کو بھی قابل قبول کئے جانے کا کہا جاتا رہا ایس ایچ او عرف محمود خاں نے کہا کہ ابھی لوگوں کو بریف کیا جا رہا ہے کہ قانون کے مطابق عمل کریں عوام الناس نے ایس ایچ او عارف محمود خاں کے بدرویہ گان منشیات فروش کے خلاف کریک ڈاوٗن اور مجرم اشتہاری کی گرفتاری پرسی پی او گوجرانوالہ اور ایس پی صدر کو خراج تحسین پیش کیا ۔علاوہ ازیں کینٹ پو لیس نے ہیپی نیو ایئر نا ئٹ منا نے وا لے 36لڑکو ں اور 6لڑکیو ں کو سا ؤ نڈسسٹم پر ڈا نس وشیشہ سمو کنگ میں مصرو ف کو گرفتا ر کر لیا اور انکے خلا ف مقدمہ درج کر لیا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایچ او کینٹ سا جد سو ہل کو اطلا ع ملی کہ جی ٹی رو ڈ پر وا قع آؤ ٹ فٹر ز سنٹر کی چھٹ پر مینجر فیصل ولد اشرف کھو کھر نے دو ستو ں کے ہمرا ہ نیو ایئر نا ئٹ منا نے کے سلسلے میں میو زک سسٹم و ڈا نس پا ر ٹی منعقد کر رکھی ہے جس میں شیشہ حقہ ، او نچی آوا ز میں سا ؤ نڈ سسٹم اورآتش با زی کا سلسلہ جا ری ہے اے ایس آئی محمد امین بٹ نے ہمرا ہ ملا زمین مو قع پر پہنچ کر اس عمل میں مصرو ف اویس ، ثا قب ، حا رث ، وہا ب ، فیصل ، محمد حسین ، محمد زیب ، اختر مسیح ، شا ہزیب وغیرہ اور 6لڑکیو ں سمیت 42کس کو گرفتا ر کر لیا اور انکے خلا ف مقدمہ درج کر لیا ۔