شادمان،35سالہ شخص کی نعش برآمد،شناخت نہ ہوسکی
لاہور(وقائع نگار) شاد مان سے 35سالہ شخص کی کی لاش برآمد،پولیس نے ورثا کا پتہ نہ چلنے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو مینٹل ہسپتال کے سامنے ایک 35سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ،جس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے ۔پولیس کے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اس لیے اسے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔