الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی لندن کو معطل کر کے منظور احمد کو مقرر کر دیا

الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی لندن کو معطل کر کے منظور احمد کو مقرر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے انٹر نیشنل سیکرٹریٹ لندن رابطہ کمیٹی کو معطل کر دیا۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق لندن میں ایم کیو ایم سے رابطے کے لیے منظور احمد کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیاہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے کارکنان اور ذمہ داران کو مطلع کیا گیا ہے وہ قائم مقام کنونیئر ندیم نصرت سمیت معطل کی جانے والی رابطہ کمیٹی کے کسی بھی رکن سے رابطہ نہ کریں اور کسی بھی بات کے لیے صرف منظور احمد سے رابطہ کریں