محکمہ تعلیم سندھ کا اساتذہ کی نگرانی کیلئے نجی مانیٹرز رکھنے کا فیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے نجی مانیٹرتعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے جمعہ کو کراچی کے پوش علاقے زمزمہ میں واقع سرکاری کالج کا اچانک دورہ کیا۔سیکرٹری تعلیم کے دورے کے موقع ہپر کالج میں اساتذہ اورطلبہ کی بڑی تعداد غیر حاضر تھی اورمحض تین اساتذہ ڈیوٹی پرموجود تھے۔فضل اللہ پیچوہو نے اس موقع پرسخت برہمی کا اظہارکیا اور کہا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی اورشوکازنوٹس جاری کئے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ کہ سرکاری اسکول اور کالجز کے اساتذہ کی نگرانی کے لئے نجی مانیٹر بھرتی کئے جائیں گے جو کہ براہ راست سیکیورٹی تعلیم کو رپورٹ کریں گے۔ابتدائی طورپر250 مانیٹر بھرتی کئے جائیں گے جن کی مرتب کردہ رپورٹس کی روشنی میں اساتذہ کی محکمہ جاتی ترقیوں کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔