پیپلزپارٹی اور صحافیوں نے آمریتوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی اور صحافیوں نے آمریتوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی،بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ملک کی صحافتی برادری نے ملک میں آمریتی قوتوں کے خلاف مل کر جدوجہد کی ہے اور بحالی جمہوریت کی ان جدوجہدپر ہمیشہ فخر رہے گا، بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب اور پشاور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد کے پیغامات دیتے ہوئے کہا کہ یہ قابل تعریف بات ہے کہ کراچی پریس کلب ایک پرانا جمہوری ادارہ بن چکا ہے جہاں گذشتہ پچاس سالوں سے عہدیداروں کے لیے انتخابات مقررہ وقت پر ہوتے ہیں، دریں اثناء چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلاول ہاؤس کی میڈیا ٹیم کے ممبران اعجاز درانی، فدا حسین ڈھکن اور آکاش سنتورائی نے کراچی پریس کلب پہنچ کر نو منتخب صدر فاضل جمیلی کو گلدستہ اور مبارکباد کا خط پیش کیا، اس موقع پر کراچی پریس کلب کے دیگر عہدیداران اور سینئر صحافی بھی موجود تھے۔