امن عمل کی بحالی کیلئے چار ملکی مذاکرات رواں ماہ اسلام آباد میں ہونگے :افغان صدر

امن عمل کی بحالی کیلئے چار ملکی مذاکرات رواں ماہ اسلام آباد میں ہونگے :افغان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(اے این این) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن عمل کی بحالی کے لئے چار ملکی مذاکرات رواں ماہ ہونگے،طالبان کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار کرنے کی غرض سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران دہشت گردی کو ترک کرنے کی یقین دہانی کرانا ہو گی۔انہوں نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں میں امن یا دہشتگردی کے انتخاب کے بنیادی معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔اس مہینے اسلام آباد میں امن عمل کی بحالی کیلئے مذاکرات میں افغانستان ، پاکستان ، چین اور امریکہ کے نمائندے شرکت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار کرنے کی غرض سے ہونے والے ملاقاتوں کے دوران دہشت گردی کو ترک کرنے کی یقین دہانی کرانا ہو گی۔