جانوروں کیلئے زہریلی کھل تیار کرنے والے دو افراد کیخلاف مقدمات درج

جانوروں کیلئے زہریلی کھل تیار کرنے والے دو افراد کیخلاف مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چکوال شہر میں زہریلی اشیاء بنا کر جانوروں کیلئے زہریلی کھل تیار کرنے والے دو افراد کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر اظہر نے دوران چیکنگ جہلم روڈ پر واقع سراج دین کبارئیے کی دوکان پر چھاپہ مارا جو زہریلی اشیاء کاٹن ، چونا ، لکڑی کا برادا ، پک ، رائیس پالش ملا کر جعلی کھل تیار کر رہے تھے جو جانوروں کو ڈال دودھ کی پیدوار کو بڑھایا جاتا ہے زہریلی کھل سے حاصل ہونے والے والا زہریلا دودھ انسانوں اور حیوانی جانوں کے لئے سخت مضر ہے ۔ اسلامیہ چوک میں بھون روڈ پر واقع رضوان کباریا بھی ایسی طرح زہریلی اشیاء سے جعلی کھل تیار کر رہا تھا دونوں کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کروا دئیے گئے اور ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے گئے ۔