چکوال، ڈکیتی کے زیر تفتیش ملزم سے نشاندہی پر تیس بور پستول،پانچ گولیاں برآمد
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ جنگا تھانہ صدر کے علاقے میں ڈکیتی کے زیر تفتیش ملزم سے اس کی نشاندہی پر تیس بور پستول اور پانچ گولیاں برآمد کر لیں گئی سب انسپکٹر سجاول خان نے ملزم محمد حنیف ولد محمد لطیف سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول اس کی نشاندہی پر قصبہ جنگا سے برآمد کر کے اس کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا ۔